جنگ نیوز
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام دہشت گرد حملے کے مقدمے میں پاکستان میں مقیم کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف خصوصی این آئی اے عدالت، جموں میں ضمنی چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
این آئی اے کے مطابق حافظ سعید پر انفرادی حیثیت کے علاوہ کالعدم لشکر طیبہ اور اس کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں بھارتیہ نیائے سنہتا 2023، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ضمنی چارج شیٹ پہلے سے دائر 1597 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کا تسلسل ہے، جس میں سرحد پار دہشت گردانہ سازش، سائنسی شواہد اور تحقیقات کی تفصیلات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو جنوبی کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 25 سیاح اور ایک مقامی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔


