وزارتِ داخلہ نے 23افراد کوUAPA کے تحت دہشت گرد قرار دیا

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/مرکزی وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) کے تحت 23 مزید افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے نام قانون کے چوتھے شیڈول میں شامل کر دیے ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 11 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ حکومت کے مطابق یہ تمام افراد اس وقت پاکستان یا پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر سے سرگرم ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت دہشت گردی کے خلاف "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی پر قائم ہے اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق اس اقدام سے دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک، بھرتی، نقل و حرکت اور دیگر سرگرمیوں پر مؤثر روک لگانے میں مدد ملے گی۔
مزید برآں، وزارتِ داخلہ کے مطابق نامزد کیے گئے افراد کا تعلق جیشِ محمد، لشکرِ طیبہ، جماعت الدعوۃ، حرکت المجاہدین، القاعدہ اور داعش سمیت مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان پر سرحد پار دراندازی، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی فراہمی، دہشت گردوں کی بھرتی، مالی معاونت اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...