جنگ نیوز
نئی دہلی/آر ایس ایس کے جنرل سیکریٹری دتاتریہ ہوسابالے نے ایودھیا رام مندر چندہ میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر سخت کارروائی اور مکمل شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر عوام کے کروڑوں افراد کے عقیدے کی علامت ہے، اس لئے اس معاملے کو غیر معمولی اہمیت کے ساتھ نمٹایا جانا چاہیے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) گزشتہ پانچ برسوں کے عطیات اور مالی ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قیمتی زیورات اور سونے چاندی کی اشیا کے حوالے سے بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں۔ اس معاملے میں ایک پجاری سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، جبکہ مندر ٹرسٹ کی تشکیلِ نو کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔


