رکن اسمبلی دیویانی رانا اوRNAF کے اشتراک سے خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم ہوگا

جنگ نیوز ڈیسک

جموں، 3 جولائی: نگروٹا اسمبلی حلقے کی ایم ایل اے دیویانی رانا نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے مقصد سے روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے نگروٹا میں ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم روبل ناگی نے پنچایت گھینک کا دورہ کیا، جہاں مقامی خواتین سے ملاقات کے دوران انہیں روزگار پر مبنی ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا۔ اس مرکز میں خواتین کو مختلف پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ خود روزگار کے قابل بن سکیں اور اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔
دیویانی رانا نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہی معاشرے کی حقیقی ترقی ہے، جبکہ روبل ناگی نے کہا کہ ہنرمندی خواتین کو خود مختار بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے اور یہ مرکز انہیں بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرے گا۔ پروگرام میں شریک خواتین نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے روزگار اور خود انحصاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

روس کا یوکرین پر 280 ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں سے بڑا حملہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...