وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ولیور علاقے میں ایک 35 سالہ خاتون اپنی رہائش گاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ ادھر خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اسے اس کے سسرال والوں نے قتل کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ کا تعین تمام قانونی اور طبی طریقہ کار کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ ادھر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


