جموں کشمیر بینک نے 3 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی کاروبار کا سنگ میل عبور کر لیا

جنگ نیوز

سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے اپنی 88 سالہ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 04.3لاکھ کروڑ روپے (3 ٹریلین روپے) کے مجموعی کاروبار کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ بینک کے مطابق مجموعی کاروبار میں73.1لاکھ کروڑ روپے کے ڈپازٹس اور31.1 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی قرضہ جات شامل ہیں، جبکہ سال بہ سال بنیاد پر کاروبار میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او امیتاو چٹرجی نے اس کامیابی کو صارفین، شیئر ہولڈرز، ملازمین اور دیگر متعلقہ فریقوں کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے تقریباً تین برس میں 2 لاکھ کروڑ سے 3 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار تک کا سفر طے کیا، جو ادارے کی تیز رفتار ترقی اور مضبوط حکمت عملی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ کروڑ روپے کے کاروبار کا سنگ میل اختتام نہیں بلکہ ویژن 2030 کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے تحت بینک نے 5 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی کاروبار اور سالانہ 5 ہزار کروڑ روپے منافع کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کاروبار کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں اور بینک دیانت داری، پیشہ ورانہ معیار اور بہتر طرز حکمرانی کے ساتھ صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں 40 سالہ شخص کی گھر سے لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر۔ حکام کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر کے...

روس کا یوکرین پر 280 ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں سے بڑا حملہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے جمعرات کے روز...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشینگوئی

سرینگر، 30 جولائی محکمہ موسمیات (ایم ای ٹی) سینٹر سرینگر...

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...