جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر حملہ

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں ایک وسیع سرنگ کو تباہ کر دیا۔ دریں اثنا لبنان کے سرکاری میڈیا نے علاقے میں حملوں کی اطلاع دی۔ وہیں حزب اللہ نے ان حملوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ واقعات جمعے کو امریکی سرپرستی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سہ فریقی فریم ورک معاہدے کے باوجود ہوئے ہیں جس پر دونوں ممالک کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنے اور ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی باتیں شامل ہیں۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اتوار کو متعدد حملوں کی اطلاع دی، جن میں جنوبی شہر نباتیح بھی شامل ہے، لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ جنوب میں اسرائیلی اسٹن گرینیڈ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

کاٹز اور نیتن یاہو نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "200 میٹر سے زیادہ طویل اور 25 میٹر سے زیادہ گہری ایک سرنگ کو تباہ کر دیا گیا جس میں سینکڑوں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ کئی لانچ شافٹ بھی شامل تھے جن کا مقصد اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔” ان کے مطابق "اسرائیل نے امریکہ اور لبنان میں امریکی نمائندے کو انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

ساحلی شہر ٹائر میں اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے جو مجدال زوون کے گاؤں کے قریب دھماکے کے مقام سے تقریباً 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر واقع ہے، دور سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ طائر کے جنوب میں واقع قصبوں کے رہائشیوں نے لبنانی میڈیا میں یہ خبریں سننے کے بعد علاقہ خالی کر دیا کہ اسرائیل پاس میں دھماکہ کر سکتا ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے کہا کہ وہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ دشمن نے جو کچھ کیا ہے وہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ کہ وہ ان خلاف ورزیوں کی نگرانی کر رہا ہے، اور اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

حزب اللہ پر دباؤ

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا ایک فوجی جنوبی لبنان میں "لڑائی میں مارا گیا” اور بعد میں کہا کہ اس نے ایک "حزب اللہ دہشت گرد” کو بھی ہلاک کر دیا جس نے اس کی افواج کے ساتھ جھڑپ کی تھی۔ واضح رہے کہ حزب اللہ مارچ میں اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہو گیا جب ایران کے سپریم لیڈر کو جاں بحق کر دیا گیا۔ وہیں اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بس اور ٹرک کے تصادم میں چار ہلاک، چوبیس زخمی

متھرا، اترپردیش: ضلع کے یمنا ایکسپریس وے پر منگل...

ہیٹ ویو 30 جون تک جاری رہے گی

سری نگر، 30 جون (جی این ایس): موسمیاتی مرکز سری...

خوفناک آتشزدگی میں 35 افراد شدید طور پر جھلس گئے

ہلدیہ: مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور ضلع کے صنعتی...

ٹرمپ کا قطر میں ایران امریکہ اجلاس کا اعلان، تہران کا انکار

دبئی: (متحدہ عرب امارات) امریکہ نے اعلان کیا ہے...

جموں و کشمیر کے پونچھ میں گاڑی سڑک سے پھسلنے سے 10 زخمی

پونچھ، 29 جون کم از کم دس مزدور پیر کو...