الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے: عمر عبداللہ نے "چور دروازےسے” تقرریوں کے الزامات مسترد کر دیے

جنگ نیوز

سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے بیک ڈور تقرریوں سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے ہندی کہاوت "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن حکومتوں کے ادوار میں تقرریوں پر سوالات اٹھتے رہے، آج وہی موجودہ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کے دور میں ایک بھی غیر قانونی تقرری ثابت کر دی جائے تو حکومت اس کی وضاحت کے لئے تیار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے تقرریوں سے متعلق تمام ریکارڈ مرتب کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں سینئر وزراء کے ذریعے حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ادوار میں جموں و کشمیر بینک سمیت مختلف محکموں میں تقرریوں سے متعلق بے ضابطگیوں کے متعدد معاملات عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں کے سامنے آئے، جبکہ موجودہ حکومت شفاف، جوابدہ اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی تقرریوں کی پابند ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...