سرینگر میںJKUPA نے ’’دل سے دل تک‘‘ سیمینارکا انعقاد کیا

جنگ نیوز

سرینگر/جموں کشمیریونائیٹڈ پیپلز الائنس JKUPAکے زیر اہتمام بدھوار کو سرینگر میں ’’دل سے دل تک: وائس آف جموں، کشمیر اینڈ لداخ‘‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں جموں، کشمیر اور لداخ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں، دانشوروں، صحافیوں، نوجوان نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
سیمینار کا مقصد تینوں خطوں کے عوام کے درمیان باہمی روابط، اعتماد سازی اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جموں، کشمیر اور لداخ کی عوامی خواہشات، مسائل اور ترقیاتی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لئے مکالمے اور باہمی رابطے ناگزیر ہیں۔
شرکاء نے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، روزگار، تعلیم، سماجی ہم آہنگی، ثقافتی روابط اور عوامی شراکت داری جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں کے عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ایسے پلیٹ فارم نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سیمینار میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جموں، کشمیر اور لداخ اپنی تہذیبی، ثقافتی اور جغرافیائی خصوصیات کے باوجود ایک مشترکہ تاریخی اور سماجی ورثے کے حامل ہیں، جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ مقررین نے نوجوان نسل کو امن، رواداری، بھائی چارے اور مثبت سماجی تبدیلی کا علمبردار قرار دیا۔
شرکاء نے باہمی احترام، جمہوری اقدار اور عوامی شمولیت پر مبنی مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف طبقات اور خطوں کے لوگوں کے درمیان مسلسل رابطہ ہی پائیدار ترقی، سماجی استحکام اور ہم آہنگی کی بنیاد بن سکتا ہے۔
منتظمین کے مطابق ’’دل سے دل تک‘‘ پروگرام کا مقصد عوامی آواز کو مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا، مختلف خطوں کے درمیان فکری تبادلے کو فروغ دینا اور مشترکہ مسائل کے حل کے لئے مثبت اور بامعنی مکالمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

عمان کے ساحل کے قریب ہندوستانی جہاز پر حملہ،

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے بندرگاہیں، جہاز رانی اور...

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ جاری،

واشنگٹن ڈی سی: 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے لیے...

کشمیر میں روایتی پھول ’موَل‘ کی مانگ میں اضافہ، مصنوعی رنگوں پر پابندی کا اثر

سری نگر/جنگ نیوز/ کشمیر کے روایتی پکوانوں کو سرخ رنگ...

جموں و کشمیر سیاحت کی عالمی تشہیر، لندن میں عالمی ٹریول نمائش میں شرکت

جنگ نیوز جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے عالمی سیاحتی...