ریزرویشن تجویز:کابینہ کی مرکز کو جواب بھیجنے کو منظوری

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں ریزرویشن سے متعلق تجویز پر مرکزی وزارتِ داخلہ (MHA) کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب کو منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سماجی بہبود محکمہ نے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کے مشورے سے جواب تیار کیا تھا، جس میں Reserved Backward Area (RBA) کوٹے میں 3 فیصد اور Economically Weaker Sections (EWS) کوٹے میں 7 فیصد کمی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
حکومت نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ لداخ کے جموں و کشمیر سے علیحدہ ہونے کے بعد RBA زمرے کے تحت آنے والے بعض علاقے اب یونین ٹیریٹری کا حصہ نہیں رہے، جبکہ کئی دیگر علاقے پہلے ہی ریزرویشن کی دوسری اقسام کے تحت شامل ہیں۔
EWS کوٹے میں کمی کے بارے میں حکومت نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس زمرے کی آبادی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کم ہے، اس لئے کوٹے میں رد و بدل کی تجویز پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ 4 دسمبر 2025 کو کابینہ نے وزیر سکینہ ایتو کی سربراہی والی ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ریزرویشن رپورٹ منظور کی تھی، جسے بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے مرکزی وزارتِ داخلہ کو بھیجا گیا تھا۔ وزارت نے بعض وضاحتیں طلب کرتے ہوئے تجویز واپس بھیجی تھی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...