لیفٹیننٹ گورنر نے محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

 نیوز ڈیسک
سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں و کشمیر بھر میں محرم الحرام کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
 میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈِی جی پی نلین پربھات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ بجلی ترقی اشونی کمار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) انیل کمار سنگھ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ محکمہ چندرکر بھارتی، سپیشل ڈِی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو ایس جے ایم گیلانی، اے ڈِی جی پی، سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، اِنتظامی سیکرٹریز، آئی جی پیز، صوبائی کمشنروں، میونسپل کمشنروں اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، امن و قانون کی صورتحال اور عوامی سہولیات کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضروری خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے بجلی اور پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی، مناسب صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، جلوس کے راستوں پر ایمبولینسوں اور فائر و ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر دستیاب رہیں تاکہ حقیقی وقت میں نگرانی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’تمام اِنتظامات انتہائی حساسیت اور مؤثر انداز میں کئے جائیں۔ سینئر اَفسران زمینی سطح پر موجود رہیں اور کسی بھی صورت حال کا فوری جواب یقینی بنانے کے لئے مسلسل نگرانی کو برقرار رکھنا چاہیے۔
صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ نے میٹنگ کو مختلف محکموں کی جانب سے محرم الحرام کے پُرامن اور بہتر اِنعقاد کے لئے کئے گئے اِنتظامات سے آگاہ کیا۔
ٍٍ لیفٹیننٹ گورنر نے آئی جی پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ محرم الحرام اور شری امرناتھ جی یاترا کے لئے ایک جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان نافذ کیا جائے تاکہ جلوسوں، یاتریوں اور عام لوگوں کی آسانی سے آواجاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
آئی جی پی ٹریفک کو ہدایت دی گئی کہ وہ فیلڈ اَفسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کریں اور تمام شراکت داروں کے ساتھ تال میل کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ ٹریفک پلان کو مؤثر طریقے سے عملایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ٹریفک ایس او پیز اور کٹ آف ٹائمنگ کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کی بھی ہدایت دی جبکہ بابا برفانی کے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے آر ایف آئی ڈی کارڈ کاؤنٹرز کی تعداد میں  اِضافہ کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...