پاسپورٹ خدمات میں جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی

جنگ نیوز

سرینگر/ ریجنل پاسپورٹ آفس (RPO) سرینگر کو سال 2025-26 کے لئے ملک کا بہترین پاسپورٹ آفس قرار دیتے ہوئے باوقار پاسپورٹ سیوا پرسکار سے نوازا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر پولیس نے مسلسل دوسرے سال انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایوارڈ فار اسٹیٹ پولیس حاصل کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ پاسپورٹ سیوا دیوس تقریب کے دوران وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر بی ایس راوت کو یہ اعزاز پیش کیا۔ RPO سرینگر نے تیز رفتار خدمات، شکایات کے بروقت ازالے، مؤثر تصدیقی عمل اور عوام دوست کارکردگی کے مختلف معیارات پر ملک بھر کے 37 پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
دوسری جانب جموں و کشمیر پولیس کو پاسپورٹ درخواستوں کی تیز رفتار تصدیق، شفافیت اور عوامی خدمات میں بہترین کارکردگی پر مسلسل دوسرے سال قومی اعزاز سے نوازا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2025 سے مارچ 2026 کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے 1,64,354 پاسپورٹ درخواستوں کی کامیاب تصدیق مکمل کی۔
حکام کے مطابق یہ اعزازات عوامی خدمات کی بہتری، شفاف طرزِ عمل اور شہریوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں RPO سرینگر اور جموں و کشمیر پولیس کی مؤثر کارکردگی کا اعتراف ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...