مہاراشٹر کے سولاپور میں مسافروں سے بھری گاڑی کنویں میں جا گری، 14 عقیدت مندوں کی موت

سولاپور (مہاراشٹر):

سولاپور ضلع کے مالشیرس تعلقہ میں اتوار کو مہسوڑ-پنڈھر پور روڈ پر ایک پک اپ ٹرک کے کنویں میں گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق مرنے والے سبھی عقیدت مند تھے جو ایک مندر میں پوجا کرنے گئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرین کا تعلق پنڈھر پور تعلقہ کے رنجنی گاؤں سے تھا۔ وہ پک اپ ٹرک میں مذہبی سفر پر گئے تھے۔ حادثہ تندل واڑی کے پاس ہوا جب وہ مہسوڑ میں ایک مندر میں پوجا کرنے کے بعد گھر واپس رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ساگر چوگلے اپنے خاندان کے افراد کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے۔ مرنے والوں میں پانچ سے چھ بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ تمام متاثرین کو پنڈھر پور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ٹنڈول واڑی گاؤں کے قریب پیش آیا اور گاڑی میں 15 افراد سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق مسواڑ-پنڈھر پور روڈ پر سڑک کے کنارے ایک کنواں ہے جس کی حفاظتی دیوار نہیں تھی، جس میں یہ گاڑی جا گری۔

سولاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اتل کلکرنی نے کہا کہ "ابتدائی جانکاری کے مطابق، ایک پک اپ وین کے ڈرائیور نے جس میں 15 افراد سوار تھے، گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور وہ سڑک کے کنارے ایک کنویں میں گر گئی۔”

سولاپور کے وزیر انچارج جے کمار گور نے کہا کہ "14 عقیدت مندوں کی موت ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ میں پولیس سے جانکاری اکٹھا کر رہا ہوں۔ ہم اس بات کی تصدیق کریں گے کہ کنویں کی دیوار تھی یا نہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

این سی پی (شرد چندر پوار) کے ایم ایل اے روہت پوار نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے انتہائی تکلیف دہ، بدقسمتی اور دل دہلا دینے والا بتایا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "جاں بحق افراد کو خراج عقیدت! ہم سب متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس حادثے کی وجوہات کی جانچ کے ساتھ ساتھ، سرکاری مشینری کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں مدد کرنی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسم کے متعلق جانکاری

14 جون۔  چند حصوں میں دیر سے دوپہر/شام تک...

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...