جنگ نیوز ڈیسک
جموں و کشمیر حکومت نے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین، کنٹریکچول اور دیگر عارضی کارکنوں کو مالی تحفظ اور بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے جموں کشمیر بنککے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، فائنانشل کمشنر شیلندر کمار اور جموں کشمیر بنککے ایم ڈی و سی ای او امیتاو چٹرجی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
معاہدے کے تحت مستحق ملازمین کو زیرو بیلنس بینک اکاؤنٹس، مفت ڈیبٹ کارڈ، ڈیجیٹل بینکاری سہولیات، رعایتی رقوم کی منتقلی اور خصوصی قرضہ جاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس پیکیج میں 5 لاکھ روپے کا گروپ پرسنل ایکسیڈنٹل انشورنس کور اور معذوری سے متعلق بیمہ فوائد بھی


