جنگ نیوز
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو INDIA بلاک کے اتحادیوں سے جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کے مجوزہ احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
نیشنل کانفرنس کے مطابق INDIA بلاک کے اجلاس میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی جلد دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کے لئے احتجاج کرے گی اور اس سلسلے میں تمام اتحادی جماعتوں کو باضابطہ طور پر بھی تحریری دعوت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 3 جون کو ڈاچھی گام میں منعقدہ نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز پر نئی دہلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آئین کلب نئی دہلی میں منعقدہ INDIA بلاک کے اجلاس میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بھی شریک ہوئیں، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی و سیاسی امور اور مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔


