امرناتھ یاترا 2026: تمام تیاریاں 20 جون تک مکمل کر لی جائیں گی، ڈویژنل کمشنر کشمیر

اننت ناگ

ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے کہا ہے کہ امسال امرناتھ یاترا تین جولائی سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگی جب کہ یاترا سے قبل ہونے والی روایتی ‘پرتھیم پوجا’ 29 جون کو کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال یاترا مجموعی طور پر 57 دنوں تک جاری رہے گی اور 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات اور سٹیک ہولڈرز باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ڈویژنل کمشنر کے مطابق 20 جون تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے، جن میں رہائش، صحت، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پانی و بجلی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال یاتریوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے خصوصی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ یاتریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ یاتریوں کی حفاظت، سہولت اور آرام کو اولین ترجیح دی جائے۔ انشل گرگ نے کہا کہ شری امرناتھ یاترا ایک اہم مذہبی اور ثقافتی موقع ہے، جس کی کامیابی کے لیے تمام اداروں، سکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یاترا کو پرامن، محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...