سری نگر کے لوک بھون میں تلنگانہ کا یومِ ریاست منایا گیا

نیوز ڈیسک

جموں و کشمیر لوک بھون میں آج لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا کی موجودگی میں تلنگانہ کا یومِ ریاست منایا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے کہ جموں کشمیر اور تلنگانہ دونوں ہی بھگوان شیو کی مقدس سرزمین مانے جاتے ہیں ۔
انہوں نے تلنگانہ کی بھر پور ادبی روایات پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس میدان کی عظیم شخصیات نے سماج کو تحریک دی اور بیدار کیا ۔
انہوں نے کہا ’’ ملیہ ریچنا کی 11 ویں صدی کی آیات سے لے کر جدید شخصیات جیسے اٹریا اور داسارتی کرشنما چاریولو کے شاعرانہ تخلیق تک تلنگانہ کی ادبی روائت نے ہندوستانی ادب کو مالا مال کیا ہے ۔ قدیم زمانے سے تلنگانہ کے عظیم روشن خیالوں نے سماجی شعور کو بیدار کرنے کیلئے غیر معمولی کوششیں کی ہیں ۔ ‘‘
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے بہادر آزادی پسندوں اور قبائلی قائدین رام جی گونڈ ، کومارم بھیم اور الوری سیتا رام راجو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ خطہ کے کسانوں ، فوجیوں ، سائنسدانوں ، صنعت کاروں ، شاعروں اور فنکاروں نے ملک کی تعمیر میں بے پناہ تعاون کیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جیسا کہ ہر شہری ہماری مشترکہ ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے ، آئیے ہم عہد کریں کہ ہم اپنے تنوع سے طاقت حاصل کریں گے ، اپنی بھر پور ثقافت کا جشن منائیں گے اور ایک خوشحال مستقبل کی طرف ایک ساتھ مارچ کریں گے ۔ ‘‘

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بادل پھٹنے سے متعدد مکانات زیرِ آب، سامان کو نقصان

  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہلی پورہ علاقے...

اسکول کے اندر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم جاں بحق

  ہندواڑہ، 1 اگست  حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ...

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...

بالسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ: 3 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

  کیف، 01 اگست: مقامی حکام کے مطابق، جمعہ اور ہفتے...