حجاز سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع وزیر اعلیٰ نے سری نگر ائیرپورٹ پرپہلے قافلے کا اِستقبال کیا حج کا فریضہ اَدا کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے حجاج کرام کا پرتپاک خیرمقدم

نیوز ڈیسک

سری نگر/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سری نگر بین الاقوامی ائیرپورٹ پر حج ۔2026 اَدا کرکے سعودی عرب سے واپس آنے والے حجاج کے پہلے قافلے کا اِستقبال کیا۔
حج کی پہلی پرواز 144 حجاج کرام کو لے کر سری نگر ایئرپورٹ پر اُتری جن میں 74 مرد اور 70 خواتین شامل تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے حجاج کرام کا والہانہ اور پرتپاک اِستقبال کیا اور انہیں اس مقدس سفر کی کامیاب تکمیل پر مُبار ک باد پیش کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کی دُعائیں اور روحانی تجربات جموں و کشمیر اور پورے ملک کے لوگوں کے لئے اَمن، خوشحالی اور فلاح و بہبودمیں معاون ثابت ہوں گے۔
اُنہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران حجاج کرام کے لئے کئے گئے اِنتظامات اور اُن کے واپسی کے سفر کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کے لئے اچھی صحت، خوشیوں اور بابرکت زِندگی کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے سری نگر ائیرپورٹ پر حجاج کرام کی آمد اور اِستقبال کے لئے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ واپس آنے والے حجاج کرام کو تمام ضروری سہولیات اور مدد فراہم کی جائیں جن میں سامان کی مؤثر ہینڈ لنگ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر معاون خدمات شامل ہیں۔
اُنہوںنے اس سے قبل حجاج کرام کے سامان کی ٹرانسپورٹیشن میں تاخیر کا معاملہ مرکزی حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا تھا۔اُنہوں نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی کوبھیجے گئے اَپنے مکتوب میں سامان کی بروقت ترسیل اور بغیر کسی رُکاوٹ کے ہینڈلنگ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
اِس برس جموں و کشمیر سے مجموعی طور پر 4641 عازمین نے فریضہ حج اَدا کیا جن میں سے 3952 حجاج سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ کے ذریعے واپس آنے والے ہیں۔ واپسی کی پروازیں 2 ؍جون سے 16 ؍جون 2026ء تک جاری رہیں گی۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام عامر اطہر خان، سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران، جموں و کشمیر حج کمیٹی، ایئرپورٹ اَتھارٹی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...