جنگ نیوز
سرینگر/ عیدالاضحیٰ سے قبل جموں کشمیر نے 19 سے 26 مئی تک22.12 کروڑ ٹرانزیکشنز انجام دیں جن کی مالیت 15035 کروڑ روپے رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 مئی کو بینک نے ریکارڈ کارکردگی درج کرتے ہوئے ایک ہی دن میں69.1کروڑ ٹرانزیکشنز انجام دیں جن کی مالیت 2848 کروڑ روپے رہی۔
mPay Delight Plus اور UPI سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پلیٹ فارم رہے، جبکہ 95 فیصد سے زائد بینکاری خدمات ڈیجیٹل ذرائع سے انجام پائیں۔


