امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی کامسجد نمرہ میں خطبہ حج

جنگ نیوز

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتےہوئےامام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی نےکہا ہےکہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے،تقویٰ قیامت کے دن کی تیاری کے لیے ضروری ہے اور قیامت کے آنے میں کوئی شک نہیں۔
امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمٰن الحذیفی کا کہنا ہےکہ اللہ نے ہمیں یہاں آنے کی توفیق دی ہے اور اللہ ایک ہے،اے لوگو! تم پر اللہ کا خوف اور تقویٰ لازم ہے،بےشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑا ہوگا اور اس دن اللہ کا عذاب شدید ہوگا۔
یہ بھی کہا گیا کہ جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے گویا وہ آسمان سے گہرے گڑھے میں گر جاتا ہے، اور تمہارا معبود ایک ہی ہے، اسی کے آگے فرمانبردار رہو۔
خطبےمیں تاکید کی گئی کہ رب کے سوا کسی غیر کی عبادت نہ کی جائے، اللہ کی نعمت پر شکر اور مصیبت پرصبر کیا جائے، اور اللہ خیانت کرنے والے اور ناشکری کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔
حجاج کواللہ سے ثواب اور توبہ کی امید رکھنےکی تلقین کی گئی اور گناہوں اور شرک سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی،یہ بھی کہا گیا کہ اس گھر کو پاک رکھا جائے اور حج مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کا اجتماع ہے۔
انہوں نےکہا کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اللّٰہ کے آخری رسول ہیں،وہ خاتم النبیین ہیں، مسلمانوں کو ہرمصیبت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے،صبرکرنے والوں کے لیے اللّٰہ تعالیٰ نے اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے،قربانی کےجانور ذبح کیےجائیں،خود بھی کھایا جائے اور غریبوں میں تقسیم کیا جائے، اور باتوں میں سچائی اختیارکی جائے،اللہ نے تمہیں چن لیا ہے اور دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی گئی۔
دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں فرزندانِ اسلام آج میدانِ عرفات میں جمع ہیں،جہاں حج کا سب سے اہم رکن “وقوفِ عرفہ” ادا کیا جا رہا ہے۔
میدانِ عرفات میں ظہر اورعصر کی نمازیں اکھٹی ادا کی گئی،غروبِ آفتاب کےبعدحجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے،حجاج مزدلفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے، حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...

طنز و مزاح:’’ٹر‘‘ کی دنیا اور ہماری زندگی

طبیب احسن تابش’ ’ٹر‘‘دو حرفی لفظ ہے ۔آپ اس میں...