’’لوٹ جاؤ‘‘

سیما شکور، حیدر آباد

بہت پیچیدہ ، بے انتہا پُرخطر ہے …
یہ راہگذرِ محبت
دلدل میں اُترنے سے پہلے …
سوچ لو اتنا
واپسی کے تمام راستے مسدود ہوجائیں گے
دیکھنے میں دلکش ، دلنشیں ہے …
مگر پُرخار ہے یہ راہِ محبت
اس سے پہلے کہ کچے رنگ گہرے ہوجائیں
چاند کا چہرہ … جھیل میں اُتر جائے
زخموں کی کلیاں پھول بن جائیں
تم اپنی دسترس سے باہر ہوجاؤ
آنکھیں بھیگیں … محبت کے راستے جل تھل ہوجائیں
ستارے ٹوٹ کر گر جائیں
دکھ کے خودرو پیڑ راستوں میں اُگ جائیں
محبت کے خوبصورت درخت کی ڈالیوں پر ناامیدی کے زرد گلاب …
کھلنے لگیں
اور درد مہکنے لگے
دل کے دروازے پر اشک دستک دینے لگیں
بارشوں کے ساتھ ساتھ دل بھی بھیگنے لگے!
اس سے پہلے کہ … صبحیں بوجھل اور راتیں شبنمی ہوجائیں!
آنکھوں میں درد کروٹیں لینے لگے
روح کے اندر ہی اندر گرتے رہیں آنسو اور سانسیں گراں بار ہونے لگیں
اس سے پہلے کہ …
محبتوں کے ننھے ننھے شگوفے جواں ہوں
میری مان لو
اب بھی وقت ہے
لوٹ جاؤ!
لوٹ جاؤ!
l l l

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...