حاجن میں دریائے جہلم میں ڈوب کر تین نوجوان جاں بحق

جنگ نیوز

شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں جمعہ کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان چک چندرگیر علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے ٹینٹ کا سامان دھو رہے تھے کہ اچانک پھسل کر تیز بہاؤ کی زد میں آگئے۔ مقامی لوگوں اور رضاکاروں نے فوری بچاؤ کارروائی شروع کی جس دوران دو لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ تیسری لاش بعد میں تلاش کے بعد نکالی گئی۔
متوفین کی شناخت عادل احمد ڈار (18)، سمیر احمد ڈار (22) اور سہیل احمد ڈار (22) ساکنان چندرگیر حاجن کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کا ماحول رہا اور سینکڑوں افراد نے تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
منوج سنہا، عمر عبداللہ، نظام الدین بٹ، ہلال اکبر لون اور سید محمد الطاف بخاری نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
ادھر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمX پرکہا کہ حاجن، بانڈی پورہ میں دریائے جہلم میں تین کمسن لڑکوں کے المناک طور ڈوب جانے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ اس غم اور درد کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

13 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی، معاملہ درج

سرینگر جنگ پولیس نے پوکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت تحقیقات...

بادل پھٹنے سے متعدد مکانات زیرِ آب، سامان کو نقصان

  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہلی پورہ علاقے...

اسکول کے اندر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم جاں بحق

  ہندواڑہ، 1 اگست  حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ...

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...