فرانس سے بھارت 114 رافیل طیارے خریدنے کے لیے تیار

جنگ نیوز ڈیسک

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں دفاعی حصولی کونسل ڈی اے سی نے جمعرات کو 114 رافیل لڑاکا طیاروں، جنگی میزائلوں، اے ایس ایچ اے پی ایس اور دیگر دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے عمل کو منظوری دے دی، جس کی مجموعی لاگت6.3 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
یہ منظوری فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے 17 سے 19 فروری کے درمیان مجوزہ دورہ بھارت سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ ڈی اے سی نے امریکی بحریہ کے لیے چھ اضافی پی ایٹ آئی میری ٹائم نگرانی اور آبدوز شکن جنگی طیاروں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق منصوبہ ہے کہ 114 میں سے 90 رافیل طیارے ملک میں تیار کیے جائیں گے، جن میں تقریباً 50 فیصد مقامی مواد شامل ہوگا۔
نئی دہلی طویل عرصے سے اپنی مسلح افواج کے لیے مشینری اور اسلحہ درآمد کرنے پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ کوششوں نے ملکی دفاعی پیداوار کو نمایاں فروغ دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے لیے اس دور کا آغاز 1980 کی دہائی میں ہوا تھا، مگر حقیقی پیش رفت گزشتہ ایک دہائی میں سامنے آئی جب مقامی طور پر تیار کردہ تیجس لڑاکا طیارہ سوویت دور کے مگ 21 طیاروں کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا۔
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ ہال کے پاس تیجس کے جدید ایم کے ون اے ماڈل کے تقریباً 180 طیاروں کے ملکی آرڈر موجود ہیں، تاہم جی ای ایرو اسپیس میں انجن سپلائی چین کے مسائل کے باعث اب تک ان کی ترسیل شروع نہیں ہو سکی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق دفاعی حصولی کونسل نے فضائیہ کے لیے مزید رافیل لڑاکا طیاروں اور میزائلوں، فوج کے لیے اینٹی ٹینک میزائلوں اور بحریہ کے لیے پی ایٹ آئی نگرانی طیاروں کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسمبلی کے خزاں اجلاس سے قبل اسپیکر کی کل جماعتی بیٹھک طلب

جنگ نیوز جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21...

کشمیر کے اسکولوں میں ’سوچھتا انٹرن شپ‘ کا آغاز

جنگ نیوز سری نگر/کمشنر ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ من...

کشمیر تھیٹر کانفرنس اختتام پذیر، ممتاز شخصیات کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر، 13 ستمبر: تین روزہ ’کشمیر...

وزیراعلیٰ کی صحت بنیادی ڈھانچے میں کمیوں کو دُور کرنے کی ہدایت

 نیوز ڈیسک سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں...