وندے ماترم گائیکی و مضمون نویسی مقابلہ: DIPR جموں و کشمیر نے نتائج کا اعلان کر دیا

جنگ نیوز

سری نگر/جموں: ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی پی آر) جموں و کشمیر نے 77ویں یومِ جمہوریہ تقاریب 2026 کے سلسلے میں منعقدہ وندے ماترم گائیکی مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور قومی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
وندے ماترم گائیکی مقابلہ 2026 میں جموں و کشمیر کے ڈومیسائل رکھنے والے بچوں اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقابلہ دو زمروں، 12 سال سے کم عمر اور 12 سے 18 سال کی عمر کے شرکاء، میں منعقد کیا گیا۔
12 سال سے کم عمر زمرہ میں پہلی پوزیشن صولیحہ مشتاق نے حاصل کی، جبکہ ویہان بٹ دوسری اور اتھرو کٹرو (گاندربل) تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔
12 سے 18 سال کے زمرے میں پہلی پوزیشن سلیم فاروق (بانڈی پورہ) نے حاصل کی، دوسری پوزیشن مفرا مشتاق (سری نگر) جبکہ تیسری پوزیشن علیزہ شبیربٹ (پلوامہ) نے حاصل کی۔
ڈی آئی پی آر نے تمام کامیاب شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں قومی یکجہتی، ثقافتی شعور اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسمبلی کے خزاں اجلاس سے قبل اسپیکر کی کل جماعتی بیٹھک طلب

جنگ نیوز جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21...

کشمیر کے اسکولوں میں ’سوچھتا انٹرن شپ‘ کا آغاز

جنگ نیوز سری نگر/کمشنر ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ من...

کشمیر تھیٹر کانفرنس اختتام پذیر، ممتاز شخصیات کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر، 13 ستمبر: تین روزہ ’کشمیر...

وزیراعلیٰ کی صحت بنیادی ڈھانچے میں کمیوں کو دُور کرنے کی ہدایت

 نیوز ڈیسک سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں...