جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج صبح ایم اے سٹیڈیم میں 77ویں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر منعقدہ یو ٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یومِ جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔
جموں و کشمیر میں ’نیا سویرا‘ طلوع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ حکومت خطے میں پائیدار امن کے قیام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
جموں میں یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے شہدا، دہشت گردی کے متاثرین، قدرتی آفات اور افسوسناک واقعات میں جانیں گنوانے والوں کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سیکورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا کو صاف پیغام دے دیا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث پاکستانی دہشت گردوں کے خاتمے پر مسلح افواج کی ستائش کی اور حملے کے متاثرین کے ساتھ ساتھ ناوگام دھماکے میں جاں بحق افراد کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے حالیہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور سیکورٹی فورسز، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی مسلسل راحت و بچاؤ کارروائیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترقیاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر کو تبدیل کرنے اور وکست بھارت 2047 کے وژن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ امن، ترقی اور مواقع کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
سیاحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ شعبہ جموں و کشمیر کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے نومبر 2025 تک ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام خطے کا دورہ کیا، اگرچہ یہ تعداد پہلگام حملے اور قدرتی آفات کے باعث گزشتہ برس کے مقابلے میں قدرے کم رہی۔ اس کے باوجود حکومت سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر میراتھن کو نئی جہت دینے پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات قومی یکجہتی اور عوامی شمولیت کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے ترنگا یاترا میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو حب الوطنی کا مظہر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ دہشت گردی سے متعلق قتل کے تمام زیر التوا مقدمات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اب ریل رابطے کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جڑ چکا ہے جبکہ ایکسپریس شاہراہوں نے علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکاری اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیوں کا سبب قرار دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے صاف توانائی اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے پی ایم سوریہ گھر بجلی یوجنا کے تحت سولر پینل نصب کرنے کی ترغیب دی اور اسے پائیداری اور توانائی میں خود کفالت کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر بتدریج امن، ترقی اور ہمہ گیر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
’نیا سویرا‘ طلوع ہو چکا ہے: لیفٹیننٹ گورنر