جنگ فیچر ڈیسک
جموں و کشمیر حکومت نےمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں کشمیرکے ذریعےگووا میںجاری IFFI2025 میں نہایت مؤثر انداز میں شرکت کی۔یہ شرکت نہ صرف جموں و کشمیر کی فلمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ عالمی فلمی منظرنامے میں اس خطے کو ایک نمایاں فلمی منزل کے طور پر پیش کرنے کا اہم موقع بھی ثابت ہوئی۔
جموں و کشمیر حکومت کی نمائندگی کمشنر سیکرٹری اطلاعات ایم راجو ، ڈائریکٹر انفارمیشن نتیش راجورا؛ جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (Hqrs) ڈاکٹر ظہور احمد، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں دیپک دوبے؛ گرینڈ فلم فیسٹیول میں نوڈل آفیسر، جموں و کشمیر فلم پالیسی مہیر ٹھاکر اور کلچرل آفیسر کشمیر، برہان حسین پر مشتمل وفد نے کی۔ وفد نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میںجموں کشمیر کی فلمی، ثقافتی اور سیاحتی جہتوں کو عالمی وفود کے سامنے پیش کیا۔
فیسٹیول کے دوران WAVES Film Bazaar میں ایک منفرد اور جاذبِ نظر J&K Pavilion قائم کیا گیا جس کا مقصد J&K Film Policy کو فروغ دینا، فلم میکرز کو ریاست کے دلکش مقامات میں فلمبندی کی دعوت دینا اور خطے کی ثقافتی شناخت کو ابھارنا تھا۔
پویلین نے فلم سازوں، سرمایہ کاروں، طلبہ، محققین اور عالمی وفود کی خصوصی توجہ حاصل کی، جہاں پانچ سو سے زیادہ مہمانوں نےمحکمہ اطلاعات کے افسران سے تفصیلی گفتگو کی اور فلم سازی کے مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کیں۔
متعدد فلم سازوں نے جموں کشمیر ٹیم سے رابطہ معلومات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں فلمبندی کے لئے کشمیر کے دورے کی خواہش ظاہر کی۔
ناظم اطلاعات نتیش راجورانے بتایا کہ DIPR نے فیسٹیول میں خصوصاً J&K Film Policy 2024 کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سینما کے لئے ایک مرکزی فلمی مرکز کی حیثیت سے ابھارنا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نئی پالیسی نہ صرف بڑے فلمی بینروں اور بین الاقوامی اسٹوڈیوز کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے بنائی گئی ہے بلکہ اس کے ذریعے آرٹ، کلچر، روایتی پکوان، ورثہ اور مشہور سیاحتی مقامات کو بھی ہمہ جہتی انداز میں فروغ دیا جا رہا ہے۔
یہ شرکت نہ صرف سفارتی اور ثقافتی سطح پر اہم ثابت ہوئی بلکہ فلمی دنیا میں جموں و کشمیر کی نئی شناخت کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی بنی۔
J&K Film Policy 2024 کے تحت فلم سازی کے اجازت نامے مکمل طور پر آن لائن سنگل ونڈو پورٹل کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے فلم میکرز کے لئے باضابطہ منظوری کا عمل نہایت سہل اور تیز رفتار ہو گیا ہے۔ پالیسی کے مطابق فلموں کو پانچ سے دس فیصد جبکہ Documentary اور Web Series کو دس سے پندرہ فیصد تک سبسڈی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی فلموں، ڈاکیومنٹریز اور ویب سیریز کے لئے خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں جو جموں و کشمیر کے حسن، ثقافتی ورثے یا قومی جذبے کو موضوع بنائیں۔ اس جامع پالیسی کا مقصد ریاست کو ایک فلم ساز دوست خطہ بنانا اور ملکی و غیر ملکی فلمی صنعتوں کے لئے اسے اولین ترجیح کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ جموں و کشمیر نہ صرف ایک قدرتی مقام بلکہ ایک جدید فلمی مرکز کے طور پر بھی ابھرے۔
IFFI 2025 کی سائیڈ لائنز پر منعقدہ علمی نشست کے دوران Knowledge Series Session میںناظم اطلاعات نتیش راجورا نے ملکی و بین الاقوامی فلم میکرز کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور J&K Film Policy 2024 پر ایک جامع اور مدلل پریزنٹیشن پیش کی جس میں Film Tourism کے فروغ کے وسیع امکانات کو نمایاں کیا گیا۔ یہ شرکت نہ صرف سفارتی، ثقافتی اور ادبی سطح پر ثمر آور ثابت ہوئی بلکہ عالمی فلمی دنیا میں جموں و کشمیر کی نئی شناخت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی بنی۔
مزید تفصیلات: www.srinagarjang.in


