جنگ نیوز ڈیسک
ممبئی/ بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے جس پر فلمی دنیا اور مداحوں میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی۔
انہیں حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے صحت یابی کے بعد گھر منتقل کیا گیا تھا تاہم طبیعت اچانک بگڑنے پر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
دھرمیندر بھارتی سینما کے سب سے کامیاب اداکاروں میں شمار ہوتے تھے جن کا فلمی سفر چھ دہائیوں پر پھیلا ہوا تھا اور انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔
انہیں 2012 میں پدم بھوشن سے بھی نوازا گیا تھا۔
وہ 8 دسمبر کو 90 برس کے ہو جاتے۔
وزیر اعظم نریندر مود، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
٭٭٭


