دنیا کی جنگی حکمتِ عملی اب توپ و تفنگ کے شور سے نکل کر ایک خاموش، مگر خطرناک میدان میں داخل ہو چکی ہے — سائبر اسپیس۔ اب جنگ کی سرحدیں زمین یا سمندر پر نہیں بلکہ ڈیجیٹل نیٹ ورکس اور ڈیٹا بیس کے اندر کھنچی جا رہی ہیں۔ خطرہ یہ ہے کہ ان حملوں کا وقت، ہدف اور شدت سب کچھ غیر متوقع ہوتا ہے۔ یہی غیر محسوس دشمن آج ہر ریاست کے لیے ایک نیا قومی سلامتی چیلنج بن چکا ہے۔
ان بدلتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی بحریہ نے جمعرات کو سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں ایک اہم سمینار بعنوان “سائبر حملوں کا سمندری شعبے پر اثر اور اس کے قومی سلامتی و بین الاقوامی تعلقات پر مضمرات” منعقد کیا۔ اس کا مقصد سمندری نظام میں درپیش سائبر خطرات کو سمجھنا، متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور ملک کے سائبر دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانا تھا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی جتن پرساد نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ سائبر سکیورٹی اب صرف تکنیکی ضرورت نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور قابلِ اعتماد سائبر دفاعی نظام تعمیر کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
سمینار میں تین اہم پینل مباحثے ہوئے جن میں مرکزی وزارتوں اور اہم اداروں کے ماہرین نے شرکت کی، جن میں وزارتِ جہاز رانی، وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس، نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ، گیل، سی ای آر ٹی-ان، این سی آئی آئی پی سی، نیشنل مرٹائم فاؤنڈیشن اور نجی شعبے کے نمایاں رہنما شامل تھے۔ مباحثوں میں عالمی سائبر خطرات، سول و ملٹری اشتراک، اور مرٹائم سیکٹر بطور اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (DSCI) کے اشتراک سے ایک ٹیکنالوجی نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر کے اسٹارٹ اَپس نے مقامی سطح پر تیار کردہ سائبر اور دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔ یہ پروگرام "آتمنربھر بھارت” کے تصور کو تقویت دیتا ہے اور "وکست بھارت 2047” کے وژن کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
سمینار کے نتائج میں سمندری شعبے کے ڈیجیٹل نظاموں میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی، ان کے سدِباب کے لیے حکمتِ عملی کی تشکیل، اور قومی سائبر لچک میں بہتری کی تجاویز شامل تھیں۔ بحریہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پالیسی سازوں، صنعت اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ قریبی اشتراک کے ذریعے بھارت کے محفوظ اور مستحکم ڈیجیٹل سمندری مستقبل کے لیے سرگرم عمل رہے گی۔
تاہم، اس پیش رفت کے باوجود ایک بڑی حقیقت برقرار ہے — بھارت کو اپنی سائبر سکیورٹی پالیسی کو خطے کے ابھرتے چیلنجوں کے مطابق ازسرِنو متعین کرنا ہوگا۔ چین جیسے غیر متوقع حریف کے مقابلے میں بھارت کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مضبوط ضرور ہے مگر محفوظ نہیں۔ ملک میں سائبر سکیورٹی فریم ورک موجود ہے، لیکن بڑے سائبر حملوں نے کئی بار اس کی کمزوری کو آشکار کیا ہے۔
انٹرنیٹ فریڈم پر پابندیوں، انٹرنیٹ شٹ ڈاؤنز، اور غیر واضح بین الاقوامی سائبر پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک “سوئنگ اسٹیٹ” کی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ یہی غیر یقینی رخ ہمیں مزید خطرناک صورتحال کی طرف لے جا سکتا ہے۔
بھارتی بحریہ کا یہ اقدام ایک خوش آئند آغاز ہے — اس نے سائبر سلامتی کے محاذ پر قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ شروع کر دیا ہے۔ اگر یہ مکالمہ عملی اقدامات میں ڈھل جائے، تو ہم نہ صرف دشمنوں کے تخریبی عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں بلکہ بھارت کو ڈیجیٹل خود مختاری کے ایک محفوظ دور میں داخل کر سکتے ہیں۔
سائبر حملے: قومی سلامتی کا نیا محاذ