کشمیر میں پہلی مال بردار ریل گاڑی پہنچ گئی

جنگ نیوز ڈیسک

اننت ناگ/جنوبی کشمیر میں ریلوے کے ذریعے مال برداری کو فروغ دینے کے مقصد سے پنجاب کے ضلع روپ نگر سے روانہ ہونے والی پہلی لاجسٹک ٹرین ہفتے کے روز اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ یہ ٹرین سیمنٹ سے لدے ہوئے بیس سے زائد ڈبوں پر مشتمل تھی۔
محکمہ ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ شمالی ریلوے نے جموں ڈویژن کے تحت اننت ناگ اسٹیشن پر باضابطہ طور پر مال برداری کی سہولت شروع کر دی ہے، جس کے تحت سامان کی آمدورفت اندرون و بیرون دونوں سمت ممکن ہوگی۔
ان کے مطابق افتتاحی ٹرین میں سیمنٹ لدی ہوئی تھی۔
’’تقریباً چھ سو کلومیٹر کا یہ سفر ہفتے کے روز نئے تعمیر شدہ اننت ناگ گڈز شیڈ پر مکمل ہوا۔ یہ سیمنٹ وادی کشمیر میں سڑکوں، پلوں، عوامی سہولیات اور رہائشی مکانات کی تعمیر جیسے اہم منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا،‘‘ افسر نے کہا۔
یہ پیش رفت بارہمولہ۔سرینگر۔بانہال ریلوے راہداری کا حصہ ہے، جو ادھم پور۔سرینگر۔بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) منصوبے کے دائرۂ کار میں آتی ہے۔
وزیرِ ریلوے اشوِنی ویشنو نے ایک ویڈیو ’’ایکس‘‘ پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں مال برداری کے آغاز سے ترسیلی اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور اس سے عام شہریوں اور تاجروں کو معاشی ریلیف ملے گا۔
’’پہلی مال بردار ٹرین آج (۹؍اگست ۲۰۲۵) پنجاب سے وادیٔ کشمیر کے نئے قائم شدہ اننت ناگ گڈز شیڈ پہنچی، جو وادی کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ریلوے کے ذریعے ترسیل سے وادی کے باشندوں کے لیے لاگت میں کمی آئے گی،‘‘ ویشنو نے لکھا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...