شری امرناتھ جی یاتراکا شاندار آغاز

جنگ نیوز ڈیسک

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کی صبح امرناتھ یاترا 2025 کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔ 5485 یاتریوں پر مشتمل قافلہ پہلگام اور بالتل بیس کیمپس پہنچا۔
یادگار اور پُرامن یاترا کے لیے کئی جدید سیکیورٹی اقدامات اپنائے گئے ہیں، جن میں فیشل ریکگنیشن اور RFID ٹریکنگ شامل ہیں۔ پہلگام اور بالتل راستوں کو نو-فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔
قافلے میں 299 گاڑیاں شامل تھیں، جن میں 113 بسیں اور 144 ہلکی گاڑیاں شامل ہیں۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود عقیدت مندوں کا جذبہ بلند ہے، اور اس سال کی یاترا تاریخی ہوگی۔
یاترا 38 دن جاری رہے گی اور 9 اگست 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔
سالانہ امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کا بدھ کو وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں مقامی لوگوں اور حکام نے یاتریوں کا پھولوں، ہاروں، مٹھائیوں اور نعروں سے پرجوش خیرمقدم کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 5892 یاتریوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا، جو جنوبی کشمیر پہنچتے ہی قاضی گنڈ کے نویوگ ٹنل، پاہلگام اور نوگام سرینگر سمیت کئی مقامات پر خیرمقدمی تقاریب کا حصہ بنا۔
بی جے پی لیڈر رویندر رائنا  اور وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے بھی قافلے کا استقبال کیا۔ قافلے کو بالتل اور پہلگام بیس کیمپس کی جانب روانہ کیا گیا، جہاں سے یاتری جمعرات کو 3,880 میٹر بلند مقدس غار کی طرف روانہ ہوں گے۔
38 روزہ یہ یاترا 48 کلومیٹر طویل پہلگام راستے اور 14 کلومیٹر مختصر مگر دشوار بالتل راستے سے طے کی جائے گی، جو 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
حکام کے مطابق اب تک31.3 لاکھ سے زائد یاتریوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، اور یاترا کے لیے سخت حفاظتی و انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

محبوبہ کانگریس کی ترجمان بن چکی ہے /انعام النبی

جنگ نیوز سری نگر/عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف ترجمان...

ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی 1265 اسامیاں مشتہر

جنگ نیوز بھارتی ریلوے نے مختلف ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز اور...

لیفٹیننٹ گورنر کادہشت گردی کیخلاف فول پروف حکمت عملی پر زور

نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج لوک...

دفعہ 370 اور 35A کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی/ڈاکٹر فاروق عبداللہ

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق...

تاریخ کے آئینے میں شہنشاہ اکبر اور بڈشاہ زین العابدین

  رشید پروینؔ سوپور، کشمیر کئی مورخین نے اکبر اور زین العابدین...