جموں و کشمیر میں "فٹ انڈیا موومنٹ” زور پکڑنے لگا

جنگ نیوز ڈیسک
یکم جولائی: جموں و کشمیر کے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے وزیراعظم ہند کے فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت مختلف اضلاع میں "فٹ انڈیا رن” کا انعقاد زور و شور سے جاری ہے۔ ان تقریبات کا مقصد طلبہ اور عام شہریوں میں جسمانی صحت، تندرستی اور مثبت طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ان سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
راجوری میں 15 اسپورٹس زونز میں دوڑ کا اہتمام کیا گیا، جبکہ پونچھ کے سورنکوٹ زون میں NCC کیڈٹس، NYC والنٹئیرز، طلبہ اور مقامی شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ "ہم فِٹ تو انڈیا فِٹ” اور "فٹنس کا ڈوز، آدھا گھنٹہ روز” جیسے نعرے گونجتے رہے۔
پلوامہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں بھی بڑے پیمانے پر فٹنس دوڑیں منعقد ہوئیں جن میں نوجوانوں اور طالبعلموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کشتواڑ میں 120 ایتھلیٹس (85 لڑکے، 35 لڑکیاں) نے حصہ لیا، جبکہ ڈوڈہ میں 10 زونز پر مشتمل دوڑ کا انعقاد ہوا۔
افسران نے باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو قومی فلاح کے لیے اہم قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...