دہشت گردی کے متاثرہ کنبوں کے مسائل: لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا اعلان

 نیوز ڈیسک
سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں بالخصوص اُن اَفراد کے لواحقین کے مسائل پر غوروخوض کیا گیا جنہیں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بے رحمی سے قتل کیا تھا۔
دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ کنبوں کو اِنصاف اور بحالی فراہم کرنے کے لئے کئی اہم ہدایات جاری کیں۔
اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر سپراِنٹنڈنٹوں آف پولیس (ایس ایس پیز) کو ہدایت دی کہ وہ دانستہ طور پر بند کئے گئے مقدمات دوبارہ کھولیں، ایف آئی آر درج کریں اور متاثرہ کنبوں کے قریبی رِشتہ داروں کو ترجیحی بنیادوں پر سرکاری ملازمتیں فراہم کریں۔اُنہوں نے اُنہیں مزید ہدایت دی کہ جن دہشت گردوں یا اُن کے ہمدردوں نے متاثرہ کنبوں کی زمین یا جائیداد پر قبضہ کیا ہے، اسے فوری طور پر واگزار کیا جائے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اُن عناصر کی نشاندہی کریں جو عام کشمیریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں اور اِس وقت سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ جو متاثرہ کنبے خود روزگار کے خواہاں ہیں، انہیں مدرا سکیم کے تحت مالی اِمداد اور مکمل تعاون فراہم کیا جائے۔
اُنہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا جو دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں کے مسائل کی نگرانی کرے گااور چیف سیکرٹری کو بھی اَپنے دفتر میں ایسا ہی سیل قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کنبوںکی رہنمائی اور مدد کے لئے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’دہشت گردی سے متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور وہ مجرم جو دہائیوں سے آزاد گھوم رہے ہیں انہیںاِنصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘
میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، ڈی جی پی نلین پربھات، سپیشل ڈی جی (کوارڈی نیشن) ایس جے ایم گیلانی پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، پرنسپل سیکرٹری خزانہ سنتوش دی ویدیا، اے ڈِی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی اِی او اَمرناتھ شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، آئی جی پی کشمیر وی کے بردی، آئی جی پی جموں بھیم سین ٹوٹی، کشمیر اور صوبائی کمشنرکشمیر وِجے بدھوری، ایم ڈِی و سی اِی او جموںوکشمیر بینک امیتاوا چٹرجی، ڈِی آئی جیز،ضلع ترقیاتی کمشنران، ایس ایس پیز اور پولیس و سول اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...

لال چوک میں ماحول دوست باغ قائم

جنگ  نیوز محکمہ فلوریکلچر کشمیر نے سوچھ بھارت مشن کے...