آج ہماری بیٹیاں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں:لیفٹیننٹ گورنر

نیوز ڈیسک 
سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں کشمیر وومنز آرگنائزیشن کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے وقف تنظیم سے وابستہ تمام افراد کو مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’ناری شکتی‘‘نے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم رول اَدا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا، ’’آج ہماری بیٹیاں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ وہ مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور رول ماڈل بن کر اُبھر رہی ہیں۔ وہ ہماری سماجی و اِقتصادی ترقی کی بنیاد اور تیز رفتار ترقی کی محرک قوت ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستانی آئین نے خواتین کو بلا امتیاز مساوی حقوق دئیے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا، ’’گزشتہ چند برسوں میں ہم نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے خصوصی پروگراموں اور اَقدامات کے ذریعے اَپنی کوششیں تیز کی ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہماری بیٹیوں کو اہم شعبوں میں مزید مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ وِکست بھارت اور آتم نربھرجموں و کشمیر کی تعمیر میں مؤثر رول ادا کر سکیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر وومنز آرگنائزیشن کے تمام اراکین کو ان کی آئندہ کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
اِس سے قبل وفد کے اَرکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا جو خواتین کے بااختیار بنانے، سیاسی شمولیت اور کمیونٹی میں ان کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...