22 اپریل کے پہلگام حملے کا جواب ہم نے 22 منٹ میں دے دیا

جنگ نیوز ڈیسک 
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاستی و غیر ریاستی عناصر پر مبنی دہری حکمتِ عملی اب ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان پر ہونے والا ہر دہشتگرد حملہ سخت اور فوری جواب پائے گا۔
وزیرِ اعظم نے "آپریشن سندور” کے بعد راجستھان میں اپنے پہلے عوامی خطاب میں اعلان کیا:
"22 اپریل کے پہلگام حملے کا جواب ہم نے 22 منٹ میں دے دیا — دہشتگردوں کے 9 بڑے ٹھکانے نیست و نابود کر دیے گئے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ
"رحیم یار خان کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، وہ اب ‘آئی سی یو’ میں ہے۔”
مودی نے کہا:
"ہم دہشتگردوں اور اُن کے سرپرستوں میں کوئی فرق نہیں کریں گے — دونوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھ کر کارروائی کریں گے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا:
"پاکستان کو ہر حملے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اب نہ مذاکرات ہوں گے، نہ تجارت — بات صرف پاکستان کے قبضے والے کشمیر (PoK) کی ہوگی۔”
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ تینوں مسلح افواج کو پوری آزادی دی گئی، جنہوں نے ایسا گھیرا تیار کیا کہ پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔
"یہ بدلہ نہیں، انصاف کی نئی شکل ہے۔ جو ’سندور‘ مٹانے نکلے تھے، وہ مٹی تلے دفن کر دیے گئے۔ ہندوستان کے خون سے کھیلنے والوں نے ہر قطرے کا حساب چکایا ہے،” انہوں نے کہا۔
انہوں نے 2016 کی سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ فضائی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:
"پہلے ہم دشمن کے گھر میں گھس کر مارتے تھے، اب سیدھا سینے پر وار کرتے ہیں۔”
وزیرِ اعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ آل پارٹی وفود دنیا بھر میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کیا جا سکے۔
"پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے گا،” انہوں نے کہا۔
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان نے 7 مئی کو "آپریشن سندور” کے تحت دہشتگرد ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جو 22 اپریل کے پہلگام حملے کے جواب میں انجام دیا گیا، جس میں 26 بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...