بھارت کا آپریشن ’’سندور‘‘: پاکستان میں دہشت گردی کے ڈھانچوں پر حملہ

سرینگر جنگ نیوز

نئی دہلی: بھارتی مسلح افواج نے آج ایک بڑے اقدام کے تحت ’’آپریشن سندور‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں موجود دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔ ان مقامات سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور رہنمائی کی جا رہی تھی۔

سرکاری بیان کے مطابق، مجموعی طور پر نو (9) مقامات پر کارروائی کی گئی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انتہائی سوچ سمجھ کر، ناپ تول کر اور عدم اشتعال انگیزی کی پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔ کارروائی میں کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور کارروائی کے طریقہ کار میں بھرپور ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ کارروائی پاہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کی گئی ہے، جس میں 25 بھارتی شہری اور ایک نیپالی شہری جان بحق ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت نے اس واقعے کے بعد ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ آج شام دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...