جنگ نیوز
متحدہ عرب امارات اور سنگاپور جانے والے بھارتی سیاح اب اپنی پسندیدہ یو پی آئی ایپس کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق، متحدہ قومی ادائیگی نظام (یو پی آئی) کی یہ سہولت متحدہ عرب امارات کے معروف سیاحتی مقام برج خلیفہ اور سنگاپور کے ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا میں فراہم کی گئی ہے۔
نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا انٹرنیشنل (این پی سی آئی انٹرنیشنل) نے رواں سال جولائی اور ستمبر میں دونوں ممالک کے ساتھ اس سلسلے میں شراکت داری قائم کی تھی۔
وزارتِ خزانہ نے کہا کہ اس اقدام سے بھارتی سیاحوں کو بیرونِ ملک آن لائن خریداری اور سیاحتی مقامات کی پیشگی بکنگ میں آسانی ہوگی۔ اس سے بھارت، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کے درمیان ڈیجیٹل اور اقتصادی روابط بھی مستحکم ہوں گے۔


