اختر علی
بارہمولہ/جنگ نیوز/اسپورٹس پروموٹر اور جموں و کشمیر ایمپاورمنٹ آف اسپورٹس ویمن ایسوسی ایشن (J.K.E.S.W.A) کی صدر آسیہ اقبال نے سری نگر میں منعقدہ سائیکلنگ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر پٹن کی تین نوجوان کھلاڑیوں صوفیان سرتاج، امیزہ طارق اور عذرا طارق کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آسیہ اقبال نے کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی دیگر لڑکیوں کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے۔ انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا اور تینوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


