نعت: تابش ردولوی

تابش ردولوی

محمد عربی سا کوئی نبی ہی نہیں
شبیہ ایسی کہ جس کی مصوری ہی نہیں
خدا کے عشق کا مظہر ہے کلمہء اوّل
کسی نے ایسی محبت کسی سے کی ہی نہیں
کہاں سے لاؤں وہ بے مثل سی تری تمثیل
مثال ایسی جہاں میں کوئی بنی ہی نہیں
بھرا پڑا ہے سخنور سے یہ جہاں لیکن
نبی کے جیسی کسی کی سخن وری ہی نہیں
تلاش تھی جو نبی کی مشابہت کے لئے
نبی کے گھر کے سوا یہ کہیں ملی ہی نہیں
خوشا ! کہ چشم تصوّر سے دیکھ لیتا ہوں
نظر نگاہ سے آگے کبھی بڑھی ہی نہیں
نظر جو بن گئی محراب گنبد خضریٰ
پھر اس نظر میں کوئی اور شے بسی ہی نہیں
نظر سے دیکھ لیا جس نے روضہء اطہر
اُسے جہاں میں کوئی اور شے جچی ہی نہیں
وفا ، خلوص ، کرم ، دوستی ہے اُس کا مزاج
کسی سے اُس کی زمانے میں دشمنی ہی نہیں
خوشا ! کہ ذات محمد سے ہو گئی نسبت
ہمارے جیسا کوئی اور اُمتی ہی نہیں
کمال عشق کا محور ہے ارفَع معراج
خدا نے ایسی بلندی کسی کو دی ہی نہیں
بجز حبیب خدا اس زمین آدم سے
کسی نے عرش معلیٰ کی سیر کی ہی نہیں
شہا ! کہ چشم کرم کچھ ادھر بھی ہو ورنہ
ترے بغیر یہ تابش ردولوی ہی نہیں

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیانک آتشزدگی میں 40 سے زیادہ دکانیں خاکستر

جنگ نیوز جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب شیو مارکیٹ میں...

FRC کی کامیابی:وانی یارَن-وانگتھ میں جنگلاتی حقوق کے 270 دعوے منظور

جنگ نیوز کنگن/ وانی یارَن-وانگتھ، کنگن میں گرام سبھا نے...