نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، منگل کے ابتدائی گھنٹوں میں پناما میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، این سی ایس نے بتایا کہ "پناما میں 6.1 شدت کا زلزلے ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ بھارتی وقت کے مطابق صبح 4:50 بجے آیا۔ اس زلزلے کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر تھا۔” نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، اس کا مرکز 7.683 شمالی عرض بلد اور 81.405 مغربی طول بلد پر واقع تھا۔
پناما میں اس سے قبل جمعہ کی رات کو 7.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر رینے گارسیا نے سی این این کو بتایا کہ اس زلزلے کے بعد 147 آفٹر شاکس (زلزلے کے بعد کے جھٹکے) آئے، جن میں سے کچھ کی شدت 6.1 اور 6.6 تک پہنچ گئی تھی۔
اس سے قبل سنیچر کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 9 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد پناما کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس آفت سے زخمی اور متاثر ہونے والے افراد کے لیے دعا کی۔


