جنگ نیوز
نئی دہلی/امریکہ میں بھارت کے سفیر ونئے موہن کواترا نے امریکی رکن کانگریس پرمیلا جیاپال کے بھارتی انتخابی عمل سے متعلق بیان کو ملک کے داخلی معاملات میں ’’ناقابلِ قبول مداخلت‘‘ قرار دیا ہے۔
جیاپال نے الیکشن کمیشن کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے دوران بھارتی ووٹر فہرستوں سے تقریباً 13 کروڑ نام حذف کیے جانے کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے اس عمل کا موازنہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقدامات سے کرتے ہوئے اسے ووٹ دینے کے حقوق کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا۔
کواترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بھارت ایک متحرک جمہوریت ہے، جہاں مضبوط اور آزاد آئینی ادارے موجود ہیں اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی طویل روایت ہے۔ انہوں نے جیاپال کے ساتھ تعمیری گفتگو کے ذریعے ان کے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کی۔
جیاپال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ افراد کو خارج کرنے کی مبینہ کوششوں پر گہری تشویش رکھتی ہیں۔


