جنگ نیوز
نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف چیف الیکشن کمشنر (CEC) کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر کانگریس رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت تقریباً 250 افراد کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق کانگریس رہنما آکاشوانی بھون کے اندر تقریباً 8 گھنٹے دھرنے پر بیٹھے رہے، جس کے بعد پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹایا۔ تقریباً 50 ارکان پارلیمنٹ بھی حراست میں لئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے شام 4 بجے تک کمیشن کے ساتھ ملاقات کی باضابطہ درخواست نہیں دی تھی۔ کمیشن نے INDIA اتحاد کے 240 ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی درخواست کو ’’غیر معمولی‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔


