فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

جنگ نیوز

نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے عوامی عہدے پر 25 سال مکمل ہونے پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ترقی، سلامتی اور رابطہ کاری کے لئے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
قرارداد میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مودی حکومت کے اہم فیصلوں میں شمار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی توسیع، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی گئی۔
قومی سلامتی کے حوالے سے قرارداد میں 2016 کی سرجیکل اسٹرائیکس، 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں اور 2025 کے آپریشن سندور کا بھی ذکر کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں رابطہ کاری کے لئے جموں-سرینگر قومی شاہراہ، ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک اور چناب ریلوے پل سمیت مختلف منصوبوں کو نمایاں کیا گیا۔ حکومت کے مطابق ان منصوبوں سے وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
قرارداد میں رہائش، پینے کے پانی، بجلی، بینکاری اور فلاحی اسکیموں کے ذریعے بنیادی سہولیات کی رسائی بڑھانے، جبکہ سیاحت، باغبانی، دستکاری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا۔
مرکز نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سلامتی اور ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہیں اور کئی علاقوں میں تشدد میں کمی کے ساتھ بنیادی ڈھانچے اور معاشی سرگرمیوں پر توجہ بڑھائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...

ایئر مارشل آشوتوش ڈکشٹ فضائیہ کے سربراہ مقرر

جنگ نیوز نئی دہلی/ حکومت نے ایئر مارشل آشوتوش ڈکشٹ...

ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی کو حضرت شیخ العالم ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ...