گلمرگ کی افروٹ چوٹی پر تازہ برف باری

فیضان پنجابی
جنگ نیوز

سری نگر/جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کو ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ افروٹ چوٹی، گلمرگ پر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی، جس سے خطے میں موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات سری نگر کے مطابق گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۲۰.۸ اور کم سے کم ۵.۵ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ۱.۴ ڈگری کم اور اس موسم کا اب تک کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔
سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۲۹.۸، پہلگام میں ۲۴.۸ اور جموں میں ۳۱.۴ ڈگری سیلسیس رہا۔ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران بھدرواہ میں ۶.۲، بٹوٹ میں ۱.۴ ملی میٹر، جبکہ اے آر جی بکور میں سب سے زیادہ ۱۶.۵ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے ۲۹ ستمبر سے ۳ اکتوبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ۴ سے ۶ اکتوبر اور ۹ و ۱۰ اکتوبر کو بعض مقامات پر ہلکی بارش، بالائی علاقوں میں برف باری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ نے کسانوں کو سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی جاری رکھنے اور تیار فصلوں کو محفوظ مقامات پر ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسمی صورتحال 

آج سہ پہر یا شام کے وقت جموں و...

شیخ نورالدین نورانیؒ کے عرس کی تعطیل 9 اکتوبر کو ہوگی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے شیخ...

جموں و کشمیر کی اشاعتی تاریخ میں تاریخی اعزاز FPBAI کے 72ویں سالانہ جنرل اجلاس

  بلال بشیر بٹ جنگ نیوز نئی دہلی/جموں و کشمیر کی اشاعتی...

NIT سری نگر میں ہندی پکھواڑہ اختتام پذیر

  فیضان پنچابی جنگ نیوز سری نگر/نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی NIT...

نریندر مودی کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے25 سال مکمل

    جنگ نیوز نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ...