جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پہلی بار ایرانی کپ کرکٹ مقابلے کی میزبانی کرے گا، جہاں یکم سے ۵ اکتوبر تک شیرِ کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سونہ وار میں رنجی ٹرافی چیمپئن جموں و کشمیر کا مقابلہ ریسٹ آف انڈیا سے ہوگا۔
بی سی سی آئی کے زیرِ اہتمام اس اہم مقابلے کے لیے تقریباً ۲۰ کیمرے، ڈی آر ایس، ہاک آئی ٹیکنالوجی اور جدید نشریاتی نظام نصب کیے گئے ہیں۔ مقابلہ اسٹار اسپورٹس پر براہِ راست نشر اور جیو ہاٹ اسٹار پر پیش کیا جائے گا۔
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی سری نگر آمد نے مقابلے کے لیے شائقین کا جوش مزید بڑھا دیا ہے۔ ایرانی کپ کے بعد اسی میدان پر جموں و کشمیر اور مدھیہ پردیش کے درمیان رنجی ٹرافی کا میچ بھی کھیلا جائے گا۔


