سرینگر، 28 ستمبر.
شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقے کرناہ کے سیماری مقام پر پیر کے روز ایک معصوم بچی سمیت دو افراد اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
حکام نے ’جی این ایس‘ کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ محمد ادریس ولد قاصر دین اور ان کی 9 ماہ کی بیٹی حمزہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔


