بارہمولہ-اُڑی ریلوے لائن اور قاضی گنڈ-بڈگام ڈبلنگ منصوبہ فی الحال ملتوی

جنگ نیوز ڈیسک

قاضی گنڈ/وزارتِ ریلوے نے جموں و کشمیر کے دو مجوزہ منصوبے، بارہمولہ۔اُڑی نئی ریلوے لائن اور قاضی گنڈ۔سری نگر۔بڈگام ریلوے لائن ڈبلنگ منصوبہ فی الحال واپس لے لئے ہیں۔
وزارت نے ناردرن ریلوے کے جنرل منیجر کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا کہ دونوں منصوبے کابینہ سیکریٹریٹ سے واپس کر دیے گئے ہیں اور اب زیرِ غور نہیں ہیں۔
بارہمولہ۔اُڑی منصوبہ 46 کلومیٹر جبکہ قاضی گنڈ۔سری نگر۔بڈگام ڈبلنگ منصوبہ 118 کلومیٹر طویل تجویز کیا گیا تھا۔ دونوں کے سروے مکمل کرکے DPRs بھی تیار کیے گئے تھے، تاہم وزارت نے واضح کیا کہ DPR تیار ہونا منصوبے کی حتمی منظوری نہیں ہے۔
حتمی منظوری کے لئے متعلقہ فریقوں سے مشاورت، NITI Aayog اور وزارتِ خزانہ سمیت دیگر منظوریوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
ریلوے کے ایک سینئر افسر کے مطابق منصوبوں کی واپسی کی وجوہات میں یوٹیلیٹی سے متعلق مسائل یا فنڈز کی دستیابی شامل ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مطلوبہ منظوریوں اور دیگر عوامل کی بنیاد پر ان منصوبوں پر مستقبل میں دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

موسمی صورتحال 

آج سہ پہر یا شام کے وقت جموں و...

شیخ نورالدین نورانیؒ کے عرس کی تعطیل 9 اکتوبر کو ہوگی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے شیخ...

جموں و کشمیر کی اشاعتی تاریخ میں تاریخی اعزاز FPBAI کے 72ویں سالانہ جنرل اجلاس

  بلال بشیر بٹ جنگ نیوز نئی دہلی/جموں و کشمیر کی اشاعتی...

NIT سری نگر میں ہندی پکھواڑہ اختتام پذیر

  فیضان پنچابی جنگ نیوز سری نگر/نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی NIT...

نریندر مودی کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے25 سال مکمل

    جنگ نیوز نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ...