6 ہزار پی ایم پیکیج فلیٹس کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن مقرر

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر، 16 ستمبر:

حکومت نے کشمیر وادی میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے منظور شدہ 6 ہزار فلیٹس کی تکمیل اور حوالگی کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔
انل کمار سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)، اور چندرکر بھارتی، پرنسپل سیکریٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر کی مشترکہ صدارت میں جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 20 مقامات پر تعمیر کیے جانے والے فلیٹس میں سے 5176 مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ لفٹ، اندرونی سڑکوں، نکاسی آب اور کمیونٹی ہال سمیت دیگر کام بھی تکمیل کے قریب ہیں۔
اجلاس میں مکمل فلیٹس اہل ملازمین کو سرکاری الاٹمنٹ کے مطابق مرحلہ وار حوالے کرنے کی ہدایت دی گئی۔
جموں کے مہاجر کیمپوں کے مختلف بلاکس کی مرمت و تزئین کے لئے منظور شدہ 82.45 کروڑ روپے کے منصوبے کی ٹینڈر کارروائی مکمل ہوچکی ہے اور کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
حکام نے پورکھو، نگروٹہ، مٹھی اور جگتی کے مہاجر کیمپوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کے لئے جاری ٹینڈر کارروائی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ جگتی میں 6.50 کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپز کمیونٹی ہال مکمل ہوچکا ہے۔
اجلاس میں مہاجر کیمپوں میں اسکولوں، طبی مراکز، سڑکوں اور پارکوں کی بہتری کے منصوبوں کے علاوہ سکیٹر میں پی او جے کے بھون کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اگلے مالی سال کے لئے ای-لرننگ مراکز، ڈیجیٹل لائبریریاں، مطالعاتی کمرے، کیریئر رہنمائی، ہنرمندی و پیشہ ورانہ تربیت، کاروباری سہولت مراکز، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی و آبی تحفظ کے منصوبوں کی تفصیلی رپورٹیں تیار کی جارہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر سڑک حادثے میں آٹھ مزدور زخمی

  سرینگر: سرینگر کے بیرونی علاقے پیر باغ میں ایک ٹاٹا...

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مٹھ بھیڑ میں دو جنگجو ہلاک

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے...

پٹواری کے خلاف ہتک آمیز ویڈیو:سرینگر کے شخص کے خلاف مقدمہ درج

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر: پولیس نے اپر برجّی،ہارون کے رہائشی...

سکھ برادری کا 1497قبائلی حملے کے سکھ شہداء کی یاد میں یادگار تعمیر کرنے کا مطالبہ

  جنگ نیوز سری نگر/سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں...

نشہ مکت بھارت: پریس اینفارمین بیورو سرینگر اور NCB کاسرینگر میں ’’ورتالاپ‘‘

  بلال بشیر بٹ جنگ نیوز سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت...