جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر، 16 ستمبر: 132 بٹالین CRPF سانتن نگر، سری نگر نے سری نگر سیکٹر کے زیر اہتمام Civic Action Programme 2025-26 کے تحت 14 سے 16 ستمبر تک 132 بٹالین نیڈوز ہوٹل، سری نگر کے والی بال کورٹ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا اور مقابلے ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلے گئے۔ فائنل میں ANSARI TIGERS نے SANGAM SPIKERS کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
ANSARI TIGERS کے موبین احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اختتامی تقریب میں 132 بٹالین CRPF کے کمانڈنٹ W. R. Josuah نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں 132 بٹالین CRPF کے افسران و اہلکاروں، کھلاڑیوں اور ایم۔ اے۔ روڈ، سری نگر کے مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
فاتح ٹیم ANSARI TIGERS کو 10 ہزار روپے نقد، ٹرافی اور اسناد جبکہ رنر اَپ ٹیم SANGAM SPIKERS کو 7 ہزار روپے نقد، ٹرافی اور اسناد دی گئیں۔ بہترین کھلاڑی موبین احمد کو 1500 روپے نقد، ٹرافی اور سند سے نوازا گیا۔ ANSARI TIGERS کے کپتان وسیم اور SANGAM SPIKERS کے کپتان عرفان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے والی بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر 132 بٹالین CRPF کا شکریہ ادا کیا۔


