جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 17 ستمبر:
کشمیر سپر لیگ KSL-26 سیزن 2 کے اہم مقابلے میں نیو جموں و کشمیر یونائیٹڈ ایف سی نے ایکوا کشمیر ایونجرز ایف سی کو 2-1 سے شکست دے کر لیگ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سخت اور دلچسپ مقابلے میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم نیو جموں و کشمیر یونائیٹڈ ایف سی نے فیصلہ کن گول کے ذریعے کامیابی حاصل کی جبکہ ایکوا کشمیر ایونجرز ایف سی آخری وسل تک جدوجہد کے باوجود شکست ٹال نہ سکی۔
لیگ مرحلے کے اختتام پر اتھواس ہنڈائی الیون ایف سی سرفہرست رہی، نیو جموں و کشمیر یونائیٹڈ ایف سی دوسرے اور ایکوا کشمیر ایونجرز ایف سی تیسرے نمبر پر رہی۔ تینوں ٹیمیں کشمیر سپر لیگ سیزن 2 کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
کشمیر سپر لیگ کا مقصد خطے میں فٹبال کو فروغ دینا، مقامی نوجوان صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔


