فلوٹنگ سینما نے کشمیری منظرنامے، کلاسیکی فلموں اور عوامی جوش کو ایک جگہ جمع کردیا

جنگ نیوز

سرینگر/چنار کی چھاؤں میں پروان چڑھنے والی مقامی کہانیوں سے لے کر عالمی پردۂ سیمیں تک رسائی کے امکانات—پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف جموں و کشمیر (IFFJK) کا تیسرا دن کشمیر کے سینمای امکانات، نوجوان صلاحیتوں اور بدلتی فلمی دنیا کے نام رہا۔

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقد مختلف مکالموں اور ماسٹر کلاسز میں فلم سازوں، اداکاروں، طلبہ اور ابھرتے ہوئے فن کاروں نے اس سوال پر غور کیا کہ جموں و کشمیر کی منفرد کہانیوں کو عالمی ناظرین تک کیسے پہنچایا جائے، جبکہ ان کی مقامی روح بھی برقرار رہے۔

دن کا آغاز “ایکوئز آف دی چنار: ایمپاورنگ جے اینڈ کے نیکسٹ جنریشن آف اسٹوری ٹیلرز” کے عنوان سے گفتگو سے ہوا، جس میں نوجوانوں کو اپنی کہانیاں خود بیان کرنے کے مواقع فراہم کرنے اور خطے میں مضبوط فلمی ماحول تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

“گلوبل پارٹنرشپس ان دی ویلی” کے سیشن میں جموں و کشمیر کی فلموں کے لئے بین الاقوامی اشتراک، مشترکہ فلم سازی، مالی معاونت اور عالمی فلمی میلوں تک رسائی کے امکانات زیر بحث آئے۔

مصنوعی ذہانت نے بھی فلمی گفتگو میں اپنی جگہ بنائی۔ “دی جینٹل ٹروتھ: اے آئی اینڈ دی بیوٹیفل سول آف جے اینڈ کے” میں ماہرین نے دستاویزی فلم سازی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، اس کے اخلاقی پہلوؤں اور انسانی کہانیوں کی صداقت برقرار رکھنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاقائی سینما پر ہونے والی نشست “لوکل وائسز، گلوبل ہارٹس” میں جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کے مختلف خطوں کی ثقافتی اور مقامی کہانیوں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے کے امکانات اجاگر کیے گئے۔

فیسٹیول کے تیسرے روز فلمی فن کے عملی پہلو بھی نمایاں رہے۔ “کٹنگ ویژولز، اور کٹنگ ایموشنز” کے عنوان سے ماسٹر کلاس میں ہدایت کار و ایڈیٹر ربی رنجن میترا نے تدوین، رفتار اور جذباتی اثرات پر روشنی ڈالی، جبکہ اداکار و ہدایت کار چترنجن تریپاتھی نے “بیونڈ دی اسٹیج: ان سائیڈ دی ایکٹرز کرافٹ” میں اداکاری کے اسرار و رموز سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

طلبہ، فلم شائقین اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں نے نشستوں میں بھرپور شرکت کی اور ماہرین سے براہ راست سوالات کیے۔

تیسرے روز کی سرگرمیوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے پاس صرف خوبصورت مناظر ہی نہیں، بلکہ ایسی بے شمار کہانیاں اور باصلاحیت نوجوان بھی موجود ہیں جو مقامی تجربات کو عالمی سینما کی زبان میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا کی مشہور ڈل جھیل پر پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف جموں و کشمیر (IFFJK) کے تحت قائم فلوٹنگ سینما شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پہاڑوں اور جھیل کے حسین منظر کے درمیان بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنے کے لئے مقامی افراد، سیاح اور فلم شائقین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ فلوٹنگ سینما کا آغاز 7 ستمبر کو کلاسیکی فلم ’جنگلی‘ سے ہوا، جبکہ بدھ کو ’کشمیر کی کلی‘ پیش کی گئی۔

فیسٹیول کے اختتامی روز، 10 ستمبر کو یش چوپڑا کی مقبول فلم ’کبھی کبھی‘ دکھائی جائے گی۔

ڈل جھیل پر یہ منفرد تجربہ کشمیر کے قدرتی حسن، ہندی سینما سے اس کے دیرینہ تعلق اور فلمی کہانیوں سے عوام کی محبت کو ایک ساتھ پیش کر رہا ہے۔

DIPRاور JKAACLکے اشتراک نے میلے میں کشمیری ثقافت کے رنگ بھر دئے

سرینگر/جاری بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف جموں و کشمیر (IFFJ&K) کے دوران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (DIPR) نے جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (JKAACL) کے اشتراک سے شہر کے مختلف اہم مقامات پر ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔
فیسٹیول کے دوران تقریباً 400 مقامی فن کار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد مہمانوں، مندوبین اور مقامی شائقین کو جموں و کشمیر کی مالا مال ثقافتی اور لوک روایات سے روشناس کرانا ہے۔
ثقافتی پروگرام جہلم ریور فرنٹ راجباغ، اولڈ زیرو برج، شیر کشمیر پارک، نشاط باغ اور ایس کے آئی سی سی سمیت مختلف مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں روایتی موسیقی، لوک رقص اور دیگر فنون لطیفہ پیش کیے جا رہے ہیں۔
فیسٹیول کے اختتامی روز 10 ستمبر کو شام 5 سے 7 بجے تک بھی مختلف مقامات پر ثقافتی پروگرام جاری رہیں گے۔
یوں آئی ایف ایف جے کے میں سینما کے ساتھ کشمیر کی موسیقی، لوک روایت اور فنون کار کو بھی نمایاں مقام مل رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...